محمد حفیظ اپنی مونچھوں کے سٹائل کے بارے میں کھل کر بول پڑے

0
65

ٹاﺅنٹن(پاکستان 247نیوز) پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے اپنے مونچھوں کے سٹائل پر بالآخرخاموشی توڑدی اور انکشاف کیا ہے کہ مونچھیں رکھنے کیلئے اپنی فیملی سے اجازت لینی پڑی،بچے کہہ رہے تھے کہ بابا آپ کی یہ کیسی مونچھیں آ گئی ہیں؟ لیکن پھر چھوٹی بیٹی نے مونچھوں سے کھیلناشروع کردیا جہاں سے اعتماد آیا اور پھر ٹیم نے بھی پسند کیا۔
اپنے ایک انٹرویو میں حفیظ نے بتایاکہ ورلڈ کپ میں کوئی منفرد انداز اپنانے کا سوچ رہاتھا ، مونچھوں کے بارے میں بھی سوچا لیکن یہ مشکل لگا کیونکہ خدشہ تھا کہ شاید اسے بچے پسند نہ کریں۔ حفیظ نے بتایاکہ اب خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈرہا، بچے بھی پسند کررہے ہیں اور نوجوان نسل تو اسے کاپی کررہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here