بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے سمتھ سے معافی مانگ لی

0
52

ناٹنگھم (پاکستان 247نیوز) بھارتی شائقین کی طرف سے بدتمیزی کرنے پربھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلوی کھلاڑی سٹیو سمتھ سے معافی مانگ لی اور ساتھ ہی شائقین کو نعرہ بازی سے روکتے ہوئے حریف کھلاڑی کو داد دینے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران بھارت اور آسٹریلیا میں میچ کے دوران سٹیو سمتھ باو¿نڈری کے پاس کھڑے فیلڈنگ کر رہے تھے کہ بھارتی شائقین نے سٹیو پر جملے کستے ہوئے ” چیٹر چیٹر“ کے نعرے لگائے جس پر ویرات کوہلی باﺅنڈری کی طرف آئے اور بھارتی شائقین سے سٹیو کےلئے تالیاں بجانے اور انہیں داد دینے کے لیے کہا۔اس کے بعد سٹیو سمتھ ویرات کی جانب بڑھے اور انہوں نے کوہلی سے ہاتھ ملاتے ہوئے انہیں تھپکی دی۔
بعدازاں کوہلی نے پریس کانفرنس کے دوران بال ٹیمپرنگ کے تنازع میں سزایافتہ آسٹریلین کرکٹرسٹیوسمتھ سے بھارتی شائقین کی جانب سے معافی مانگی اور کہاکہ ”میں نہیں چاہتا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی شائقین کی جانب سے کوئی بھی منفی مثال قائم کی جائے،جو ہونا تھا وہ ہو چکا،سٹیو کرکٹ میں واپس آ چکے ہیں اور کھیل کےلئے اپنی پوری محنت کر رہے ہیں“۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here