زرداری کے بعد حمزہ کی بھی درخواست ضمانت مسترد، نیب نے لیگی رہنماءکو حراست میں لے لیا

0
51

لاہور(پاکستان 247نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے بعد لیگی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لیے جانے پر عدالت عالیہ نے مسترد کردی جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا۔
تفصیل کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے حمزہ کی درخواست پر سماعت کی اور واپس لیے جانے کی بنیاد پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔ حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ، اگر ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ان کاکہناتھاکہ چیئرمین نیب اعلان کرچکے ہیں کہ حمزہ کو گرفتار کرنا ہے ، میں آج بھی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خواہاں ہوں، میرے گھر دہشتگردوں کی طرح دھاوا بولا، چیئرمین نیب اپنا بغض آرٹیکل کی شکل میں دیتے ہیں، مشیر اطلاعات نے زرداری کے بارے میں بیان دیا اور اگلے دن وہ گرفتار کرلیے گئے۔
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرلیگی کارکنان کی بھی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی جبکہ وکلاءنے لیگی رہنماءکو اپنے گھیرے میں لیے رکھاتاہم نیب کی ٹیم بھی مستعد تھی اور انہوں نے نشست سے اٹھتے ہی حمزہ شہبازکو حراست میں لے لیا جنہیں ٹھوکر نیاز بیگ پر موجود نیب کے ہیڈکوارٹرمیں منتقل کردیاجائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here