فیفا ورلڈ کپ؛ پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے دی

0
5
france-vs-belgium

سینٹ پیٹرز برگ(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں فرانس اور بیلجیئم کے درمیان ورلڈکپ 2018 کا پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا اور فرانس نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فرانس کی جانب سے واحد گول اومٹیٹی نے میچ کے 51ویں منٹ میں کیا اور فرانس کی یہ برتری آخر تک برقرار رہی۔فیفا ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان ہو گا اور جیتنے والی ٹیم اتوار کو فرانس کے ساتھ فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ ہارنے والی ٹیم ہفتے کے روز بیلجیئم سے تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here