بیگم کلثوم نواز کا انتقال، وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کردیا

0
11
imran-khan-order

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی وزہراعظم عمران خان نے بھی پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ شریف فیملی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے اور جسد خاکی کی پاکستان منتقلی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے ۔ ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی تدفین پاکستان میں ہوگی اور اس ضمن میں بتایا گیا کہ جمعرات کو جسد خاکی پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here