شام کی پناہ گزین اس دوشیزہ کیساتھ ترکی میں کیا سلوک کیاگیا؟ آپ کو بھی دکھ ہوگا

0
54
syrian-girl-killed-in-turkey

انقرہ، دمشق(پاکستان 247نیوز)شام میں باغیوں اور اسدی فوج کے درمیان لڑائی کی وجہ سے عام شہری نقل مقانی پر مجبور ہیں لیکن ترکی جیسے ملک میں بھی ان پناہ گزینوں کو تحفظ نہیں مل سکا اور اس شامی دوشیزہ کو نامعلوم افراد نے چاقو مار کر بے دردی سے قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترکی کے علاقہ جنوبی تری کے غازی عین تاب شہر میںچاقو بردار افراد نے 19 سالہ غنیٰ ابو صالح کو قتل کیا جس کا تعلق شام کے حلب شہر سے ہے۔ غنیٰ کو شامی پناہ گزینوں کے لیے قائم کردہ ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مختلف ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دوشیزہ اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہونے پر حملہ کردیا۔ترک پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ہی قاتلوں کا پتا چلا کران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here