ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر مشہور علامہ ناصر مدنی کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

0
112
allama-nasir-madni

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)علامہ ناصر مدنی کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہو گئی ہے، علامہ ناصر مدنی کے خلاف مبینہ طور پر غلیظ زبان استعمال کرنے پر اندراج مقدمہ کی درخواست دائر ہو گئی ہے۔ سیشن عدالت نے علامہ ناصر مدنی کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہری عبدالرحمٰن کی طرف سے دائر کی گئی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے کی ۔ درخواست گزارنے اسلام کو بدنام کرنے پر ناصر مدنی کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ناصر مدنی کے بیہودہ زبان استعمال کرنے کی وجہ سے اسلام بدنام ہو رہا ہے، ناصر مدنی بے لغو اور بے معنی خطبات پر مشتمل ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں ۔درخواست گزر کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ناصر مدنی سوشل میڈیا پر اسلام کی تعلیمات دے رہا ہے جس کیلئے وہ مسجد میں اور مختلف اجتماعات کے موقع پر بیہودہ اور گھٹیا زبان استعمال کرتا ہے۔عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22جنوری تک ملتوی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ علامہ ناصر مدنی اپنے منفرد طرز کلام کی وجہ سے مشہور ہیں، علامہ ناصر مدنی سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں چاہے وہ ٹک ٹاک ہو ، یوٹیوب ہو یا فیس بک ہو۔ ان کے خلاف سیشن عدالت میں دائر درخواست میں بھی ان پر سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here