اب کوئی موبائل فون بند نہیں ہوگا بلکہ ۔ ۔ ۔ حکومت نے فون رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار وضح کردیا

0
50
mobile-phone-registration

اسلام آباد (پاکستان 247نیوز)گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں باضابطہ طورپر لانچ نہ ہونے یا ای ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فونز کی بندش کی افواہیں سرگرم ہیں لیکن اب اطلاعات آئی ہیں کہ کوئی بھی موبائل فون بند نہیں ہوگا بلکہ15جنوری تک رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کیلئے جرمانہ عائد کیاجائے گا جبکہ مقررہ تک تاریخ تک زیراستعمال فون چلتے رہیں گے ۔

مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا ہے جس کے تحت15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی لیکن وہ شہریوں یا مختلف کمپنیز کے زیر استعمال ہیں، وہ 15جنوری کے بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا تاہم غیر رجسٹرڈ نئے موبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فونز کو ایکٹیویٹ کردے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here