حکومت پاکستان نے اسرائیلی شہریوں کو پاکستانی ویزہ جاری کئے جانی کی خبرکی تردید کر دی

0
112
information-department-government-of-pakistan

اسلام آباد(پاکستان247 نیوز)حکومت پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اسرئیلی شہریوں کو پاکستان آمد پر ویزا دیئے جانے کی خبروں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد پر پاکستانی ویزا دیئے جانے کی خبریں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، میڈیا اور پریس میں نشر ہونے والی خبریں جن میں کہا گیا کہ اسرائیلی شہریوں کو پاکستان ائیر پورٹ پر اترتے ہی ویزا فراہم کر دیا جائے گا، بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔

information department government of pakistan
حکومت پاکستان کی طر ف سے بالکل واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پاکستا ن اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات با لکل نہیں ہے، اس صورت میں ان کو ویزے جاری کئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔حکومتی ترجمان نے میڈیا سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہ امید ہے میڈیا اور اخبارات اگلی بار کسی حساس معاملے پر حکومتی خبر کی تشہیر سے پہلے حکومت پاکستان کا مو¿قف ضرور معلو م کر لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here