مجھے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل کر کے ن لیگ کے معاملات کو دیکھنے والی ذیلی کمیٹی کی سر براہی سونپی جائے، شیخ رشید

0
84
sheikh rasheed railway minister

لاہور(پاکستان247نیوز)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رکن کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی)کی رکنیت سے مستعفی کر کے مجھے کمیٹی میں شامل کیا جائے اور ن لیگ کے معاملات کو دیکھنے والی پے اے سی کی ذیلی کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے۔

تفصیل کے مطابق انہوں نے کہا کہ دودھ کی نگرانی کیلئے بلے کو نہیں بٹھایا جا سکتا، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم عمرا ن خان سے ملاقات بھی کروں گا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لے کرمجھے پی اے سی میں شامل کرے۔شیخ رشید نے کہا کہ مجھے ن لیگ کے معاملات کو دیکھنے والی پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے، میں مسلم لیگ کا آڈٹ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تعلقات پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کو جوابدہ نہیں ہوں۔ آصف زداری اور نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مریم نواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مریم ان کی بیٹی کی طرح ہیں، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here