پاکستانی لڑکیوں نے ثابت کر دیا کہ ہم کسی سے کم نہیں، ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

0
92
pakistan vs west indies womens

دبئی(پاکستان247نیوز) پاکستان ویمن ٹیم نے ثابت کر دیا کہ’’ہم کسی سے کم نہیں‘‘، تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈین ٹیم کو ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست سے دوچار کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے 4 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

تفصیل کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم نے دبئی میں منعقدہ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، یہ گرین شرٹس کی 16 برس میں کیریبیئن خواتین پر پہلی سیریز فتح ہے۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سدرہ امین 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز ٹیم نے  بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اعشاریہ 3 اوورز میں 159 رنز بنائے۔ ونڈیز کی جانب سے کپتان سٹیفنی ٹیلر 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ پاکستان کی ڈائنہ بیگ اور نشرح سندھو نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

پہلا میچ ویسٹ انڈیز ٹیم نے پاکستان کو 146 رنز سے شکست دی تھی لیکن دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے کم بیک کیا اور  ویسٹ انڈین ٹیم کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔

چوتھے راؤنڈ میں ملنے والی اس جیت نے پاکستان ٹیم کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ ٹیبل پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سے آگے پہنچا دیا،اگرچہ اب بھارت کے برابر 12 پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ پر پیچھے ہونے کی وجہ سے چوتھے نمبر پر رہنا پڑا، ٹاپ پر آسٹریلیا اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ موجود ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here