عمران خان نے قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے بنی گالہ شفٹ ، ذرائع

0
61
pm house pakistan

اسلام آباد(پاکستان247نیوز) پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو چھوڑ کر مستقل رہائش بنی گالہ میں رکھ لی ہے۔

تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائش ترک کر دی اور بنی گالہ میں مستقل رہائش رکھ لی ہے اور عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دنے کیلئے آیا کریں گے۔

یاد رہے کہ عمران خان اس سے قبل بھی وزیراعظم ہاوس کی اسٹاف کالونی میں رہائش پذیرتھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو رہائش کیلئے استعمال نہیں کریں گے تاکہ قومی خزانے کا بوجھ کم کیا جاسکے۔وزیراعظم نے اپنی الیکشن کمپین میں وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کو ایک تعلیمی ادارے میں تبدیل کردیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس 8 سو کنال پر مشتمل ہے جس میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 9 بیڈ رومز ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں پرنسپل سیکریٹری، اسپیشل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، ڈپٹی ملٹری سیکریٹریز، جب کہ وزیر اعظم کے دیگر سینئر اسٹاف کے لیے اپارٹمنٹس بھی ہیں۔ یہاں پر پولیس اور دیگر سیکوریٹی عملے کی رہائش گاہ بھی ہے جب کہ 10کمروں پر مشتمل کیمپ آفس بھی وزیر اعظم ہاؤس کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here