عالیہ بھٹ نے شادی سے پہلے ہی اپنی بیٹی کا نام سوچ لیا

0
47
alia bhatt

ممبئی(پاکستان247نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےشادی ہونے سے پہلے ہی اپنی بیٹی کا نام ابھی سے سوچ لیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی مرتبہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ پچھلے کئی دنوں سے ان کی شادی کے حوالے سے مختلف خبریں بھی آتی رہی ہیں لیکن اُن کی جانب سے اب تک شادی کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

گزشتہ روز عالیہ بھٹ نے رنویر سنگھ کے ہمراہ برلن فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی، جہاں دونوں اداکاروں نے دوران تقریب اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کی۔ بعدازاں انہوں نے ایک ’سپر ڈانس‘ نامی ڈانس شو میں بھی شرکت کی ہے اور ڈانس شو کے دوران ایک بچی نےغلطی سے عالیہ کو ’الما‘ کہہ کر مخاطب کردیا، جس پر عالیہ بھٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’الما بہت ہی سندر (اچھا) نام ہے، میں اپنی بیٹی کا نام الما رکھوں گی ۔‘

واضح رہے کہ کچھ روز قبل عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو اب صبر کر لینا چاہیے ، ابھی کچھ ماہ قبل ہی دو خوبصورت اور بڑی شادیاں ہوئی ہیں۔اُن کے خیال میں اب سب کو سکون کا سانس لے لینا چاہیے، فلمیں دیکھیں، فلموں میں کام کریں جبکہ باقی معاملات بعد میں دیکھیں گے۔عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ فلم ’گلی بوائے‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم رواں سال 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here