سعودی عرب میں قتل کا مجرم آخری لمحہ میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا

0
59
saudi arabia sar qalam

مکہ مکرمہ (پاکستان247نیوز) مسجد التنعیم کے قریب قتل کا مجرم آخری لمحے میں گردن زنی کی سزا سے بچ گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قتل کے سعودی مجرم کا سر قلم کیا جانا تھا اور مقتول کے ورثاء بھی سزا پر عملدرآمد کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکے تھےاور مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی بھی کثیر تعداد جمع تھی جب کہ سزا کے خوف سے قاتل کا چہرہ بھی زرد پڑگیا تھا۔ سب یہی سوچ رہے تھے اب اس کا بچنا ناممکن ہے لیکن سزا پر عملدر آمد سے بس چند ہی لمحے قبل مقتول کے ورثاء نے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا جس پر پورا مجمع ہی حیران رہ گیا اور ہر طرف سے اللہ اکبر کی آوزیں بلند ہونے لگی۔مقتول کے ورثاء نے بنلد آواز میں کہا کہ ہم نے اللہ کی رضا کیلئے اپنے عزیز کے قاتل کو معاف کرتے ہیں۔اور مقتول کے ورثاء کے اعلان کے ساتھ ہی ہر طرف سے اللہ اکبر اور فریقین کو مبارکباد کی صدائیں گونجنے لگیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت متعدد جرائم کی سزا موت ہے اور وہاں سزائے موت کا طریقہ سرقلم کیا جانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here