کیاواقعی نوازشریف کوجوتامارنے والے کو مار دیا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

0
164
PMLN-Chief-Nawaz-sharif-shoe-club

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)گزشتہ روزنوازشریف کو ایک مدرسے میں شہری نے جوتادے ماراتھا جس کے بعد اسے پکڑلیاگیا اورحساس اداروں نے بھی پوچھ گچھ کی لیکن سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دعویٰ کیاکہ جوتامارنے والے شخص کو پولیس نے تشدد کرکے ماردیا ہے لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی اور ملزم زندہ ہے ، مرکزی ملزم کو دوساتھیوں سمیت دوہفتوں کے ریمانڈ پر جیل منتقل کردیاگیا۔
کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے تینوں ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو پیش کیا۔ ملزم کی پیشی کے وقت کچہری میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کردی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here