میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے کا ناقابل یقین نقصان سامنے آگیا

0
101
weight-gain-after-couple-fight

ڈیرہ اسماعیل خان (پاکستان 247نیوز) انسان عمومی طورپر سکون اور نسل کوآگے بڑھانے کیلئے شادی کرتاہے لیکن بسااوقات شادی شدہ زندگی لڑائی جھگڑوں میں بدل کررہ جاتی ہے لیکن اب میاں بیوی کے جھگڑے کا انتہائی حیران کن نقصان سامنے آگیا، سائنسدانوں نے خبردارکیا ہے کہ لڑائی جھگڑے کی عادت موٹاپے کی جانب لے جاسکتی ہے ۔
امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں تحقیق ہوئی اور تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے کہ اپنے شریک حیات سے تکرار یا جھگڑے سے بھوک بڑھانے والا ہارمون گیرلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے مگر اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہو اور جنک فوڈ کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
محققین کے مطابق ایسا دعویٰ تو نہیں کیا جاسکتا ہے کہ تکرار بھوک بڑھانے کا باعث بنتی ہے مگر ان دونوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق ضرور پایا گیا ہے۔اس سے قبل کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بھوکے لوگ بہت جلد غصے کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ ان کا پیٹ خالی ہوتا ہے اور ہمارے دماغ کو خود پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے توانائی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here