بھارتی گلوکارہ پاکستانی شہری کی محبت میں دیوانی، پیچھے جاپان پہنچ گئیں

0
63

ممبئی ، ٹوکیو(پاکستان 247نیوز)بھارت کی معروف گلوکارہ جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کی محبت میں گرفتار ہوکر جاپان پہنچ گئیں ، وہ طویل رفاقت کی خواہاں ہیں تاہم اُ ن صاحب کا کہنا ہے کہ بھارتی گلوکارہ سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔
بالی وڈ کی معروف گلوکارہ” نندنی دیب“جاپان میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کی سوشل میڈیا پر تصاویر اورنجی ٹی وی چینل کا پروگرام سے متاثر ہوکر جاپان پہنچی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نندنی دیب رانا عابد حسین سے اس حد تک متاثر ہیں کہ وہ رانا عابد حسین کے ساتھ پوری زندگی گزارنا چاہتی ہیں،،، ان کے والدین بھی رانا عابد حسین سے شادی کے موضوع پر بات چیت کرچکے ہیں تاہم رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا بھارتی گلوکارہ کے ساتھ شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔۔۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کو دور کرنے کیلئے ذاتی طور پر جو بھی کرسکتے ہیں وہ کریں گے،، نندنی کے ساتھ مل کر پاک بھارت تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔رانا عابد کے مطابق وہ بھارتی گلوکارہ کیلئے بالی وڈ مووی پروڈیوس کرنے پر بھی سوچ بچار کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here