نگران حکومت نے عیدالفطر سے پہلے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

0
27
petrol-price-increase

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

تفصیل کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here