لیڈر ہوتو ایسا، عمران خان ننگے پاؤں مدینہ منورہ پہنچ گئے

0
54
imran-khan-madina-munawara

مدینہ المنورہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان چارٹرڈ فلائٹ سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائرپورٹ پر پی ٹی آئی کے مڈل ایسٹ کوارڈینیٹر ذوالقرنین علی خان اور سعودی آفیشل نے ان کا استقبال کیا۔ عمران خان کے ہمراہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، زلفی بخاری،علیم خان، ان کی اہلیہ اور عون چودھری بھی پہنچے۔ عمران خان جہاز سے ننگے پیر اترے تھے۔ قریبی ذرائع کے مطابق انکی بیگم جو انکی پیر بھی ہیں، انکی ہدایت تھی کہ شہر رسول میں دعا کی قبولیت ہوتی ہے وہاں کی زمین پر جوتے نہ رکھنا افضل ہے۔ کل وہ عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ روانہ ہو جائیں گے اور رات کو وہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے ڈنر میں شرکت کریں گے جس کا اہتمام پی ٹی آئی کے مڈل ایسٹ کوارڈینیٹر ذوالقرنین علی خان نے کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here