ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گیں

0
31
aus-vs-eng-wc-2019

برمنگھم (پاکستان247نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ۔فائنل میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان 14 جولائی کو لندن میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیل کے مطابق کل کھیلے گے میچ میں آسٹریلیا نے 49 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 223رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے2وکٹو ں کے نقصان پر 32.1اوورز میں مطلوبہ ہدف آسانی سے پورا کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈکپ جیتے گا وہ پہلا ورلڈکپ ونر ہو گا انگلینڈ کی ٹیم اس سے پہلے 3 بار سیمی فائنل پہنچی ہے لیکن آج تک ورلڈکپ نہیں جیت سکی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 2015 کا فائنل کھیل چکی ہے جو کہ آسٹریلیا نے جیت لیا تھا۔ فائنل 14 جولائی کو لندن کے مقام میں کھیلا جائے گا جو کے پاکستانی ٹائم کے مطابق 2:30 اڈھائی بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے اگر بارش ہو جاتی ہے 14 جولائی کو تو پھر فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here