سعودی حکومت کو غیرملکیوں پر ترس آہی گیا، خوشخبری سنادی

0
20

ریاض(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے لیے مختص 12شعبوں کی ملازمتوں سے صفائی اور سامان اتارنے والے کارکنان کو استثنیٰ دے دیا۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے کسی تجارتی مرکز کی ایک شاخ کے غیر ملکی مدیر کو سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی تاریخ سے ایک سال تک کا استثنیٰ حاصل ہوگا بشرطیکہ وہ شاخ کے مدیر کے طور پر کام کررہا ہو اور وہاں ایک سے زیادہ مدیر نہ ہوں۔ اس حوالے سے ایک شرط یہ ہے کہ اس شاخ میں کم ا ز کم 10 سعودی ملازم ہوں اوروہ سب ڈیوٹی کے ایک دورانیے ہی میں کام کررہے ہوں۔ وزارت نے متعلقہ ادارے پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ غیر ملکی مدیر کے ساتھ شو روم کا معاون مدیر کسی سعودی کو تعینات کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here