پی ایس ایل 4: پشاور زلمی کا نیا پشتو ترانہ نے دھوم مچا دی

0
66
Peshawar Zalmi Official Pashto Anthem 2019

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے گل پانڑہ اور زیک آفریدی کی آواز میں پی ایس ایل فور کا نیا آفیشل پشتو ترانہ کی ویڈیو جاری کردی۔

پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔پشاور زلمی کا پشتو اینتھم خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہےجس میں علاقے کے ثقافتی رنگ عیاں ہیں۔ یہ پشتو اینتھم نوجوانوں کو متاثر کرتا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی پیش پیش رہے ۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ یہ پشتو ترانہ پورے خیبرپختون خوا اور زلمی فینز کے دل کی آواز ہے۔ انشاءاللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر فینز کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here