صبح صبح افسوسناک خبر،جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق

0
37
rain-river

پشاور (پاکستان247نیوز) جنوبی وزیرستان میں خوشیوں سے بھرے لمحات غم میں بدل گئے،باراتیوں کی ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 بچے لاپتہ ہیں۔

تفصیل کے مطابق جنوبی وزیرستان میں گُل کچھ جانے والی بد نصیب باراتیوں سے بھری گاڑی زرمیلن کے قریب برساتی نالے کی نذر ہوگئی، بس میں 25 افراد سوار تھے، 8 افراد کی لاشیں نکال کی گئیں جبکہ بہہ جانے والے 5 بچوں کی تلاش جاری ہے۔ریسکیو آپریشن میں اپنی مدد آپ کے تحت انتظامیہ اور علاقہ مکین حصہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق جاں بحق ہونے والےافراد کا تعلق سلمان خلیل قبیلے سے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here