شائقین کرکٹ کیلئے آج کی سب سے بڑی خوشخبری، اب کون سی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہی ہے؟ تفصیلات جانئے

0
39
sri lanka-pakistan-test-match

لاہور (پاکستان247نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن بورڈ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رابط کیا ہے جس کی سری لنکن ٹیم نے حامی بھر لی ہے سری لنکن ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ آئی لینڈرز دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لئے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے۔ دس سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ ہوگی۔ میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے جبکہ بنگلا دیش سے بھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان آ کر کھیلنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2009ءکو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی تاہم وقتاً فوقتاً انٹرنیشنل کرکٹرز اور ٹیمیں پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلتے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here