سونم کپور کی شادی، سینئر اداکار رشی کپور بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان سے مار کھاتے کھاتے بچے

0
27
rishi-kapoor-sonam-kapoor-wedding

ممبئی (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرف سے مناسب طریقے سے مبارکباد نہ دیئے جانے پر رشی کپورآپے سے باہر ہوگئے اور جب یہ بات سلمان خان کو معلوم ہوئی ، تب تک رشی کپور غائب ہوگئے اور بعد میں نیتو کپور کا معذرت کرنا پڑگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور سونم اور آنند کے استقبالیہ میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مناسب طریقے سے مبارکباد نہ دینے پر آپے سے باہر ہو گئے، بجائے اس کے وہ سلمان خان سے رو برو ہوکر اس معاملے پر بات کرتے بلکہ انہوں نے تمام غصہ اْن کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سیما خان پر اْتار دیا۔
تمام صورتحال کا جب سلمان خان کو بتایا گیا تو سلمان رشی کے اس رویئے پر آگ بگولہ ہو گئے اور رشی کپور کو تلاش کرنے لگے تاہم بگڑتی صورتحال کو بھانپتے ہوئے رشی کپور محفل سے رفوع چکر ہو گئے۔ بعدازاں رشی کے غصے پر مداوہ کرنے کے لئے اْن کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور میدان میں آگئیں اور ذاتی طور پر اپنے شوہر کے رویئے پر سہیل خان سے معافی بھی مانگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here