پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیمز کے درمیان فیصلہ کن ون ڈے میچ کا حیران کن نتیجہ آ گیا

0
83
pakistan-women-cricket-team

بینونی (پاکستان247نیوز) ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان تیسرا اور فائنل میچ ٹائی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز سکور کئے جس میں لیزلیلی نے57،لورا والواارڈٹ نے 56 اورت کپتان سنئ لوس نے 80 رنز سب سے زیادہ سکور  کئے۔ پاکستان کیطرف سے الیا ریاض نے 2 شناء میر،نداڈار اور ایمان انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 265 رنز کر کے میچ کو برابر کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے جیوریا خان نے 74 اور الیا ریاض نے 71 رنز سکور کر کے میچ میں اہم کردار ادا کیا۔اور الیا ریاض نے آلرونڈر پرفامنس دینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

واضح رہے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسطرح سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here