ریشم اور سونے سے تیارکردہ قرآن مجید کا نسخہ زیارت کیلئے پیش کردیاگیا

0
39

کابل(پاکستان 247نیوز)ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کیلئے پیش کردیا گیا ، افغان ماہر خطاط نے دو سال کی محنت سے یہ نسخہ تحریر کیا تھا۔ قران کریم منصوبے پرکام کرنے والے ماہر محمد تمیم صاحب زادے نے اس حوالے سے بتایا کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پر کام ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے،ہر صفحے پر کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا اور مجموعی طورپر نسخے کا وزن 8.6 کلوگرام ہے ، صفحات کی تعداد 610ہے۔قرآن کریم کے ریشم اور سونے سے بنے نسخہ کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here