معروف امریکی سائنسدان نے امیر ہونے کا اصل طریقہ بتادیا

0
90

نیویارک(پاکستان 247نیوز) ہرکوئی جلدازجلد امیر ہونا چاہتا ہے اور اس کیلئے خواب بھی دیکھتا ہے لیکن کوئی ایسا طریقہ نہیں ہوتا جس سے وہ راتوں رات امیر ہوجائے ، اب ایک امریکی سائنسدان نے یہ مشکل حل کردی۔
رچرڈ تھیلر نے لوگوں کو چھوٹے چھوٹے ذہانت مندانہ اقدامات کرنے کا مشورہ اور آسان ترین چوائسز اپنانے کی ہدایت کی ہے ، اس کا مطلب ہے کہ جہاں بھی آپ کو کچھ کمانے اور بچت کرنے کا موقع ملے اس سے فائدہ اٹھائیے، خواہ آمدنی یا بچت کی رقم بالکل تھوڑی سی ہی کیوں نہ ہو۔اس طریقے کے تحت نت نئی آن لائن سروسز اور ’منی ایپس‘ (Money apps)آپ کو دولت جمع کرنے کی شروعات میں مدد دے سکتی ہیں۔ ابتداءمیں انتہائی آسان مگر منافع بخش کام کیجیے۔حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات بھی اس سلسلے میں آپ کی مددگار ہو سکتی ہیں۔ کیش میں رقم جمع کرنا شروع کریں، خواہ تھوڑی مقدار میں ہی بچت کریں لیکن مسلسل بچت کریں، اپنی ماہانہ بچت کی ایک کم از کم حد مقرر کریں جو چند ہزار روپے ہی کیوں نہ ہو۔ان طریقوں پر عمل کرنے سے آپ چند سالوں میں خاصی دولت جمع کرچکے ہوں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here