ہنی مون پر گئی دلہن ”فوڈ پوائزننگ“ سے چل بسی

0
50

کولمبو(پاکستان 247نیوز) ہنی مون منانے کے لیے سری لنکا جانیوالی برطانوی دلہن ہوٹل کے بندکمرے میں ہی چل بسی اور ابتدائی تحقیقات میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے موت کے شواہد ملے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے دولہا سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی اور انہیں ملک چھوڑنے سے روکدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق 31 سالہ برطانوی شہری اوشیلا پٹیل کی 25 اپریل کو کیلان شانڈاریا کے ساتھ شادی ہوئی اور ہنی مون کے لیے کولمبو کے سیاحتی مقام گال میں ایک ہوٹل میں گئے۔جہاں اگلے روز اوشیلا مردہ پائی گئیں، موت کے بارے میں شوہر پرشبہ نہیں مگر شوہر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔اوشیلا اور کیلان کے اقارب کا کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے نے ہوٹل میں کوئی ایسی چیز کھالی تھی جس کی وجہ سے شدید نوعیت کی فوڈ پوائزننگ ہوئی ۔
ہوٹل کے ترجمان نے بتایاکہ دونوں میاں بیوی کھانے پینے کی کچھ چیزیں باہرسے بھی لے کرآئے، ہوٹل میں تیارکردہ ہلکا پھلکا کھانا کھایاتھا، کئی دیگر لوگوں نے بھی کھانا کھایا لیکن شکایت نہیں کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here