وہ پھل جنہیں روزوں میں استعمال کریں تو حیران کن فوائد مل سکتے ہیں

0
37

پشاور(پاکستان 247نیوز)ماہ صیام جاری ہے اور روزے کی حالت میں رہنے کی وجہ سے جسمانی کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے لیکن کچھ ایسے پھل ہیں جنہیں آپ عادت بنالیں تو حیران کن فوائد حاصل ہوں گے۔
کیلا
کیلا پوٹاشیم اور فائبر سے بھرپور ہوتاہے جو جسمانی توانائی کو فوری اور دیر تک برقرار رکھتا ہے ،اس میں چربی یا نمک شامل نہیں ،وزن میں اضافے یا کسی اور مرض کا خطرہ بھی نہیں بڑھاتا۔
آم
آم کو پھلوں کا بادشاہ قراردیاجاتاہے ، وٹامن اے سے بھرپوراور ہڈیوں کی نشوونما کے لیے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے،بینائی کے لیے بھی یہ وٹامن بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح اس میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو جلد کی صحت کے لیے بہترسمجھاجاتاہے۔
آڑو
آڑو میں پوٹاشیم کی مقداردرمیانے سائز کے کیلے سے زیاد ہوتی ہے جو اعصابی طاقت کو بڑھانے کے ساتھ پٹھوں کی صحت بھی بہتر بناتی ہے۔بڑھتے وزن سے پریشان لوگوں کے لیے بھی آڑومفید ہے۔
انناس
انناس دل کے دورے اور فالج جیسے امراض کے خطرات کو کم کرتا ہے ،جبکہ بانجھ پن کا امکان بھی دور کرتا ہے۔
سیب
ایک درمیانے سائز کے سیب میں صرف 80 کیلوریز ہوتی ہیں مگر ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کیورٹیشن اس کا حصہ ہوتا ہے جو ان دماغی خلیات کی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے جو الزائمر جیسے مرض کا باعث بنتے ہیں۔ پھل کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے ساتھ ساتھ آنتوں کے کینسر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔ یہ دانتوں کی صحت کے لیے بھی بہترین پھل ہے جبکہ جسمانی وزن بھی کم کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here