بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان نے ساتھی کھلاڑی مہدی حسن کو تھپڑ جڑ دیا

0
51
cricketer-sabbir-rahman

ڈھاکہ (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) بنگلہ دیشی کرکٹر صابر رحمان ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈریسنگ روم میں جسمانی طور پر الجھ پڑے اور مہدی حسن کو تھپڑ جڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صابر رحمان اور مہدی حسن کے درمیان کسی بات پر بحث شروع ہوئی جس نے تلخ کلامی کی صورت اختیارکی اور پھر بات جھگڑے تک پہنچ گئی جس دوران صابر آپے سے باہر ہو گئے اور مہدی حسن کو تھپڑ رسید کر دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے مداخلت کرتے ہوئے بیچ بچاﺅکرایا۔رپورٹ کے مطابق اس وجہ سے ہی صابر رحمان کو افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شامل نہیں کیاگیا تھا اور اس میچ میں فتح کیساتھ افغانستان نے بنگلہ دیش کو تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا۔ٹیم منیجر خالد محمود نے اس واقعے کو رپورٹ میں شامل نہیں کیا تاہم بی سی بی حکام کو اس کی خبر مل چکی ہے جو صابر کیخلاف کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ صابر رحمان رواں برس کے آغاز میں ایک مقامی میچ کے دوران تماشائی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں ڈومیسٹک پابندی کی سزا بھی بھگت رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here