شیخ رشید اہل یا نااہل،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
45
sheikh-rasheed

اسلام آباد (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی سے متعلق درخواست پرمختصر فیصلہ سنایا اور انہیں اہل قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی۔شیخ رشید کی نا اہلی کے خلاف درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ شکیل اعوان نے این اے 55 راولپنڈی سے شیخ رشید کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی جسے ٹربیونل نے تکنیکی بنیادوں پرپٹیشن خارج کردی تھی۔بعدازاں مسلم لیگ ن کے رہنما نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روالپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کروں گا امید ہے عدالتی فیصلہ حق و سچ پر مبنی ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here