’’ میں نے چوہدری نثار سے کہا تھا کہ ۔ ۔ ۔‘‘ سعودی عرب پہنچتے ہی عمران خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

0
29
imran-khan-pti

جدہ(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)عمران خان کا کہنا ہے کہ چودھری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی تھی، چودھری نثار نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔

عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود عمران خان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی مرضی ہے کہ انہوں نے کیسے الیکشن لڑنا ہے، میں نے چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، چودھری نثار نے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔سربراہ پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کسی وزیراعظم کو اتنا وقت نہیں دیا گیا جتنا نواز شریف کو ملا، نواز شریف نے لندن کے چار فلیٹس کا جواب ابھی تک نہیں دیا۔ نواز شریف کبھی عدلیہ، کبھی فوج اور کبھی نیب پر حملے کر رہے ہیں۔ پاناما کیس میں اب تک نواز شریف لندن فلیٹس کا جواب نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ لندن فلیٹس 1993 سے نواز شریف کی ملکیت ہیں۔ نواز شریف نے چوری کے پیسے سے 1993 میں فلیٹس خریدے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here