لودھراں سے علی ترین کو شکست دینے والے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

0
65
peer-iqbal-shah

لودھراں (پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکے مطابق عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے پر لودھراں سے ن لیگ کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ لر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ جنرل الیکشن کی ٹکٹ دی جائے گی جبکہ اب ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے۔پیر اقبال شاہ اور ان کے بیٹے نے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وہ جہانگیر ترین سے بھی رابطے میں اور ممکن ہے وہ پاکستان تحریک انصاف میں ہی شمولیت کا اعلان کر دیں۔

یاد رہے کہ پیر اقبال شاہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد ان کے بیٹے علی ترین کو ضمنی انتخابات میں شکست دے چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here