ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف شواہد ناکافی، ضمانت پر رہا

0
37

لندن(پاکستان 247نیوز)ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ کراون پراسیکیوشن سروس کے مطابق باضابطہ الزام عائد کرنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں جس کی وجہ سے انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق برطانوی پولیس نے الطاف حسین سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے اپنا نام، عمر اور گھر کے پتے کے علاوہ کسی اور سوال کا جواب نہیں دیااور ہر سوال پر نو کمنٹ کہتے رہے۔کراون پراسیکیوشن کے مطابق باضابطہ الزام عائد کرنے کیلئے شواہد ناکافی ہیں جس کی وجہ سے الطاف حسین کو رہا کر دیا گیا ہے تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاب حسین کو گزشتہ روز ان کے گھر سے گرفتار کر کے مقامی پولیس سٹیشن پر منتقل کر دیا گیا تھاجس کی ممکنہ وجہ 2016کی نفرت انگیز تقریر بتائی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here