افسوسناک خبر، میانوالی اور لاہور روڈ کےقریب دوٹریفک حادثات، 7 افراد جاں بحق

0
36
traffic-accidents-in-pakistan-dadbody

لاہور (پاکستان 247نیوز) سندرکے علاقے میں بس الٹنے سے 4 افراد جب کہ میانوالی روڈ پرحادثے کا شکارہونے والی بس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹع وی چینل کے مطابق لاہورکے علاقے سندراسٹیٹ کے قریب بس موڑکاٹتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب میانوالی روڈ پرکوٹ قاضی کے قریب بس حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈہ کھانے کے فوائد جو شاید آپ کو معلوم نہیں

پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا، لاشوں کو کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here