سعودی عرب میں پریشان حال غیرملکیوں کی بڑی پریشانی حل گئی، تنخواہوں کی ادائیگی شروع

0
43
saudi-arabia-started-paying-salaries-to-expats

ریاض(پاکستان 247نیوز) سعودی عرب میں ایک عرصے سے تارکین وطن کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اور ان کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں لیکن اب تارکین وطن کا یہ مسئلہ ممکنہ طورپر پاکستانی سفارتخانے کی کاوشوں سے حل ہوگیاہے اور کنسٹرکشن کمپنی آرامکو نے تنخواہیں دیناشروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میںسینکڑوں پاکستانی ورکرز کو گزشتہ 10ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں تاہم پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے مسئلہ حل کر لیا گیا۔کام کرنے والے پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، فلپائن اور دیگر ممالک کے ہزاروں ورکرز نے احتجاجاً کام بند کردیا تھاجس کے بعد پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے کمیونٹی و لیبر اتاشی محمود لطیف کواپنی ٹیم کے ساتھ ان کیمپس کے دورے کی ہدایت کی جہاں2600 پاکستانی مشکلات سے دوچار تھے۔

بعدازاں ویلفیئر اتاشی محمود لطیف نے بتایا ہے کہ کمپنی کی انتظامیہ اور متعلقہ وزارت کے افسران سے ملاقات کے بعد مسئلہ حل کرلیا گیا ہے، وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی بھی شروع ہوگئی،اب پاکستانی محنت کش معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here