کیا سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑ دیا ؟باوولی وڈ سے حیران کن خبر آگئی

0
72
sara ali khan

ممبئی(پاکستان247نیوز) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان سے متعلق خبریں آ رہی ہیں کہ انہوں نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور ادکارچھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں خبروں میں چھائی ہوئی ہیں تاہم اب خبر آئی ہے کہ سارہ علی خان اپنی والدہ کا گھر چھوڑ کر علیحدہ ہو گئی ہیں۔ سارہ علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تصویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے اچانک تصویر بنانے پر سارہ مضطرب نظر آرہی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سارہ گھر چھوڑ کر والد سیف علی خان کے گھر کے بجائے اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہو گئی ہیں جس کی حتمی طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ سیف علی خان اور امریتا سنگھ سے دو بچے سارہ اور ابراہم ہیں جب کہ علیحدگی کے بعد سیف نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کر لی جن کا ایک بیٹا تیمور ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here