پی ایس ایل ، ملتان سلطانز کا نیا زبر دست گانا عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں آ گیا

0
104
psl multan sultan song

ملتان (پاکستان247نیوز) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے ایسے میں ٹیم ’ملتان سلطانز‘ کا جوش بڑھانے کے لیے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی آواز میں ’وقت جنوب‘ نغمہ پیش کیا گیا ہے۔

’ملتان سلطانز کا نیا گانا وقت جنوب‘ میں پنجاب کی خاص روایت اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے جس کی شان ’ملتان سلطانز‘ کو قرار دیا ہے۔نغمے میں دیکھا جاسکتا ہے بچے، بڑے اور خواتین سب ہی پی ایس ایل 4 کے لیے پُرجوش ہیں۔ویڈیو دیکھئے

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز ملتان سلطانز ہے جو اس کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوئی۔اس ٹیم کی کپتانی کے فرائض شعیب ملک سر انجام دے رہے ہیں۔پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم فرنچائز کی فروخت کے لیے بڈنگ گزشتہ برس لاہور میں ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here