پشاور میں ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل، پولیس

0
56
murder pakistan

پشاور (پاکستان247نیوز) خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)منصور امان نے کہا ہے کہ مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے بڈابیر سے تھا جنہوں نے کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا، ہماری اطلاعات کے مطابق مقتولین میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی سمیت دو بچے شامل ہیں۔
ڈی پی او منصور امان نے مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور میتوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ پبی کے علاقے تازہ دین میں پیش آیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here