معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

0
70
saba-qamar

اسلام آباد(پاکستان247نیوز)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور ان کا یہ رشتہ ٹوٹ بھی گیا تھا۔

تفصیل کے مطابق صبا قمر نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں میں کچھ پاگل ہوں، آپ سمجھ نہیں سکیں گے کہ آخر میں نے تنہا رہنے کا انتخاب کیوں کیا۔ صبا قمر نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں کسی کی محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں، لیکن جب ان کے بوائے فرینڈ کا تعلق کسی اور سے قائم ہوگیا تو وہ اس دوسری خاتون سے حسد کرتی تھی جو وہ توجہ حاصل کررہی تھی جو کبھی انہیں حاصل تھی،آخر کار میں نے اپنے یوگا انسٹرکٹر کو اپنے دل کا حال بتادیاجس نے اداکارہ کو بہترین حل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر تم اس سے محبت کرتی ہو تو اس کے نئے تعلق پر اپنے محبوب سے خوش ہو جائیں۔
انہوں نے کہاکہ میں 2011سے تنہا ہوں مگر اس بریک نے میری زندگی بدل دی۔ انہوں نے بتا یا کہ بریک اپ کے بعد کسی پیارے کو کھونے کے احساس اور جذباتی انتشار سے بچنے کیلئے انہوں نے یوگا جیسی چیزوں کو اپنایا مگر یہ اتنا آسان نہیں تھا، بریک اپ کے بعد خود کو سنبھالنا آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ وہ انسٹرکٹر کے اس مشورہ کے بعد حقیقت میں واپس آئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں اس وقت احساس ہوا کہ جب کوئی جوڑا ایک دوسرے سے بات کرتا ہے تو یہ محبت نہیں ہوتی بلکہ ایک دوسرے سے جڑنے کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا نوجوان نسل محبت کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here