قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کےبعد شاہد خاقان عباسی کی میاں نوازشریف سے اہم ملاقات

0
28
shahid-khaqan-abbasi-nawaz-sharif

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق حالیہ متنازع بیان پر ملک بھر کے سیاستدانوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے جب کہ اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔جیونیوز کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران ان کے متنازع بیان پربات چیت کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here