یہ ایک کام کر کہ آپ تین لاکھ کا انعام جیت سکتے ہیں

0
34
mystery-of-Plougastel

فرانس(پاکستان247نیوز) فرانس کے ایک گاوں میں بہت بڑے پتھر پڑے ہیں اور اس پر کچھ حیرات انگیز تحریر لکھی ہوئی ہے جس کو آج تک کوئی نہیں پڑ سکا۔ گاوں والوں نے اعلان کیا ہے کوئی اس سینکڑوں سال پرانی تحریر کو پڑھ کر سنا دے تو اس کو 2250 امریکی ڈالر(تین لاکھ تقریباٰ) انعام دیا جائے گا۔

یہ پتھر سمندر کے کنارے پر پڑا ہوا ہے اور اس پر 20 لائن لکھیں ہوئی ہیں اس پر ایک حصہ پر 1786 اور 1787 بھی لکھا ہوا ہے لیکن یہ تحریر ابھی تک کوئی نہیں پڑ سکا اور نا اس کا مطلب جان سکا۔

وہاں کے مقامی سکلروں اور ماہرین نے بہت کوشش کی اس کو پڑھنے کی لیکن ابھی تک صرف مفرضے ہی بن سکے کچھ افراد کا خیال ہے ان الفاظ کے کوئی معنی ہی نہیں ہیں لیکن ایک گروہ اس با پر باضد ہے کے یہ ایک قدیم بریٹن یا باسک زبان میں ہے۔

 

فرانس کے اس دیہات پلوگیسٹیل کے میئر ڈومینیک کیپ نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ دانوں اور ماہرِ آثار سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی چٹان پر تحریر کے بارے نہیں جان سکا۔ اب جو بھی اس 230 سال پرانی تحریرکو پڑھے گا اس کو 2000 یورو (2250 ڈالر یا تین لاکھ روپے) دئےجائیں گے۔ اس چیلنج کو قبول کرنے کیلئے سب سے پہلے میئر کے دفتر جاکر اپنی رجسٹریشن کروانی ہو گی۔ اگر آپ اس تحریر کو پڑھنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو اس کی آخری تاریخ نومبر تک ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here