ڈالر کو پھر سے پر لگ گئے، ہوشربا اضافہ

0
44
Dollar-price-pakistan

کراچی (پاکستا247نیوز) مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور افسوسناک خبر کہ ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں ایک روپے ایک پیسے کے اضافے کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 152.90 سے بڑ کر 154 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہونے پر معمولی بہتری آئی ہے ، 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 563 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیاہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here