بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچادی گئی، تدفین آج شام 5 بجےہوگی

0
55
kulsoom-nawaz-dead-body-pakistan

لاہور(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان پہنچا دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان پہنچا دیا گیا، صبح 6 بج کر 50 منٹ پر پی آئی اے کا طیارہ پی کے 758 بیگم کلثوم نواز کی میت لندن سے لاہور لے کر پہنچا جب کہ شہباز شریف سمیت 14 افراد لندن سے کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ آئے ہیں۔لاہورایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور جنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصار میں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جہاں نواز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

قبل ازیں سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کی جا چکی ہے جس میں شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، چودھری نثار اوراسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔

واضح رہے کہ مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نوازاپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈاراور حسین نواز کے دو بیٹے اور دیگر وطن آئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here