ہم نے ابھی تک گورے کی روایت کواپنایا ہوا ہے ،وزیراعظم

0
11
imran-khan-pakistan

اسلام آباد(پاکستان ٹوئنٹی فورسیون نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر ہمارے حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی گورے کی روایت کواپنایا۔

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہے، اگر ہم نے خود کو تبیدل نہ کیا تو اللہ ہمارے حالات کو تبدیل نہیں کرے گا، قیام پاکستان سے لے کر آج تک غلامی کی سوچ سے نہیں نکل سکے، گورے نے ہندوستان کے پیسوں سے شاہانہ طرز زندگی اپنایا تھا اور ہمارے حکمران طبقے نے بھی غریب کے پیسے پر عیاشی کی اور گوروں کی روایت کو برقرار رکھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کے لئے قرضے لینے پڑے، اورنج اور میٹرو ٹرین منصوبوں پر قرضے لے کر اس پر سود بھی دے رہے ہیں، قرضوں پر ہر روز 6 ارب روپے سود ادا کر رہے ہیں، پاکستان کو کبھی اتنے چیلنجز نہیں تھے جو آج ہیں، لیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے انسان کو خود کو بدلنا پڑتا ہے، مجھے پوری دنیا نے ساری زندگی ہر موقع پر کہا کہ تم کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن میں نے سب کردکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دنیا میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے مرتے ہیں، زچگی کے دوران بنیادی طبی سہولیات نہ ہونے سے خواتین مر جاتی ہیں، ملک کا تعلیمی نظام بگاڑ دیا گیا۔وزیراعظم کاکہنا تھاکہ ہم قوم کے ووٹ پرآئے ہوئے ہیں اور ان کے ٹیکس کے پیسے پر بیٹھے ہیں، قومیں چیلنجز سے نکل جاتی ہیں، ہم بحران سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس کے چار ہیلی کاپٹر، گاڑیاں اور بھینسیں بھی نیلام کررہے ہیں، یہ مائنڈ سیٹ کی تبدیلی ہے، ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا ایک ایک روپیہ خرچ کرتے وقت سیں کہ یہ ان بچوں پر لگ سکتا ہے جو ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here