جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمہ،عارف نظامی کی چوہدری نثار سے ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ حیران کن انکشاف کر دیا

0
35
ch-nisar-with-jahangir-khan-tareen-and-Aitzaz-Ahsan-on-COAS-son-walima

لاہور(پاکستان 247نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں عسکری حکام کے علاوہ نامور صحافی ،شوبز سلیبرٹیزاور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر چوہدری نثار بھی موجود تھے جو کہ میڈیا کی نظروں کا تارہ بن گئے۔

تقریب میں چوہدری نثار کے ساتھ اعتزاز بیٹھے ہوئے نظر آئے جبکہ ان کی دائیں جانب جہانگیر خان ترین اور صحافی عارف نظامی موجود ہیں۔ سینئر صحافی عارف نظامی نے پروگرام میں گفتگو کے دوران تقریب میں چوہدری نثار سے ہونے والی گفتگو کا احوال سنایا۔عارف نظامی کا کہناتھا کہ میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ نوازشریف کے ساتھ برف پگھلی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کونسی برف، کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور میرا نوازشریف سے کوئی بھی رابطہ نہیں ہے۔

عارف نظامی نے کہا کہ پھر میں نے چوہدری نثار سے پوچھا کہ آپ کی سٹریٹیجی کو مد نظر رکھا جائے اور اب نوازشریف بھی خاموش ہیں جس پر سابق وزیر داخلہ کہنے لگے کہ نوازشریف کو کہاتھا کہ جی تی روڈ والا روٹ اختیار نہ کریں اور یہ سراسر گھاٹے کا سودا ہے لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور شبہ کیا کہ شائد میں یہ بات کسی اور کی ایما پر کہہ رہا ہوں اور پھر نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here