پی پی 168 ضمنی انتخاب؛ غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسدعلی کھوکھر کامیاب

0
91
asad-ali-khokhar-pti

لاہور (پاکستان 247نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کی جانے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168پر ضمنی الیکشن میں غیر حتمی وغیر سرکارینتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ملک اسدعلی کھوکھرنے17569ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راناخالدمحمود قادری 16892ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
یہ پڑھیں:بلآخرحکومت نے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کر لیا

تفصیل کے مطابق سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ نشست پی پی 168 پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ضمنی انتخاب میں کُل 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد محمود قادری کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کامیاب قرار پائے، انہوں نے 17 ہزار 579 ووٹ حاصل کئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری نے 16 ہزار 892 ووٹ لئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here