شائقین کرکٹ کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری،اگلہ ایشیا کرکٹ کپ پاکستان میں کھیلا جائے گا

0
115
gaddafi-stadium-asia-cup

ڈھاکہ (پاکستان 247نیوز) ایشین کرکٹ کونسل نے اگلے ایشیا کپ جو کے 2020 میں کھیلا جائےگا اس کی میزبانی پاکستان کو سونپ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک آنکھ مارنے سے مشہور ہونے والی پریا پرکاش نے سنی لیون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے، یہ ایونٹ ستمبر 2020 میں ورلڈ ٹی 20 سے قبل کھیلا جائے گا، اس لیے یہ ایک بار پھر مختصر ترین فارمیٹ میں ہی منعقد ہوگا، اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے ڈھاکا میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، 10برس میں پہلی بار پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی تاہم وینیوزکے بارے میں غیریقینی بھی موجود ہے۔ایشین کرکٹ کونسل کے نئے صدر نظم الحسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہوگا، میزبانی حقوق اس کے نام ہوگئے ہیں، اب یہ اس پر منحصر ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کہاں کرتا ہے، حال ہی میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس تھی انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کا انعقاد کیا تھا، پی سی بی بھی ایسا کرسکتا ہے، پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہیے۔

ایشین کرکٹ کونسل خطے میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات پر بھی غور کررہی ہے، اس سلسلے میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ہمارے پاس ایشین کرکٹ کی ڈیولپمنٹ کے لیے طویل المدتی پروگرام موجود ہے، اس کا آغازانڈر 16، 19 سے کرتے ہوئے اسے ایشیا کپ تک لے جانا چاہتے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ یہ صرف کرکٹ تک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ ہم اپنے امپائرز اور میچ ریفریز کی بھی ڈیولپمنٹ کریں گے، ہماری بنیادی توجہ ایشیائی کرکٹ کو مضبوط کرنے پر مرکوز ہوگی، یہ کھیل کے حوالے سے ایک مضبوط خطہ ہے، افغانستان نے کرکٹ میں سرمایہ کاری کی، اسی لیے وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فل ممبر بن گیا، ہم زیادہ اقوام کی تلاش میں ہیں، اومان، ہانگ کانگ اور سعودی عرب اچھا کھیل رہے ہیں، وہ خود کو اگلے لیول تک لے جا سکتے ہیں، ہم ان ممالک میں کرکٹ کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here