پاکستانیوں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، درآمد شدہ موبائلز کی رجسٹریشن کیلئے مزید وقت دیدیا گیا

0
194

اسلام آباد(پاکستان 247 نیوز)موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے،ملک میں درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی رجسٹریشن کے دورانیے میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت ہوا جس دوران ایف بی آر، پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کے حکام پیش ہوئے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی مقبول صدیقی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ درآمد شدہ موبائل فونز کی رجسٹریشن کے دورانیے کو مزید بڑھانے کیلئے وہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو احکامات جاری کریں۔اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کی سربراہ روبینہ خالد نے کہا کہ موبائل رجسٹریشن کے حوالے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جب تیاری کے بغیر کام شروع کیا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کی تھی، جس کے بعد جعلی اور اسمگل شدہ ڈیوائسز بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم ایک مرتبہ پھر سے اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here